لاہور پولیس کی جنسی جرائم کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے جنسی جرائم، خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کی شکایات کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اچھرہ پولیس نے سکول چوکیدار ساجد کو بچے سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار کیا، جبکہ فیکٹری ایریا پولیس نے بدفعلی کے مقدمے میں مطلوب ملزم رومان کو گرفتار کر لیا۔

باغبانپورہ پولیس نے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم حسن کو حراست میں لیا، جبکہ مصری شاہ پولیس نے بچے سے بدفعلی کی کوشش کے الزام میں ملزم اشعر کو گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خواتین سے متعلق ہراسگی اور تشدد کی شکایات پر بھی کارروائیاں کی گئیں۔ سبزہ زار پولیس نے ہراسگی میں ملوث ملزم اویس، ملت پارک پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ادریس اور سمن آباد پولیس نے ہراسگی و تشدد کے الزام میں نعمان کو گرفتار کیا۔

ہجروال پولیس نے خاتون سے متعلق شکایت پر تنویر، سندر پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں وقاص، جبکہ چوہنگ پولیس نے خاتون کی شکایت پر نعیم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ خواتین اور بچوں سے متعلق کسی بھی شکایت کو نظر انداز نہیں کیا جاتا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور پولیس متاثرین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے گی اور جنسی جرائم، ہراسگی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے