سرائے مغل (پنجاب پوسٹ) دھان کی فصل سے ٹریکٹر گزارنے سے منع کرنے پر بااثر افراد کا کسان پر مبینہ تشدد، 5 افراد نے رائفل کے بٹ اور کلہاڑی کے وار کرکے کسان کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹریکٹر روک کر اس پر رکھی رائفل سے مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے للکارا کہ ’’ٹریکٹر روکنے کا مزہ چکھا دو‘‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائفل کے بٹ اور کلہاڑی کے وار سے کسان شدید زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔














