پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے، آپکی تحصیل میں کون سا اے سی آیا ہے؟ فہرست سامنے آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محمد عارف قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک کے عہدے سے تبدیل کرکے سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، جبکہ محمد تیمور خان کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اٹک تعینات کردیا گیا۔

ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر دینہ مقرر کردیا گیا، جبکہ اشفاق احمد کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ مرزا راحیل بیگ کو تبدیل کرکے مزید احکامات کیلئے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ اریج علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا۔

حسیب الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس مقرر کردیا گیا، جبکہ رمشا عبدالرحمن کو سیکشن آفیسر انوائرمنٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشا کو تبدیل کرکے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ پی اے ایس افسر مس سوراتھ کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کردیا گیا۔
خضر ظہور کو اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے عہدے سے تبدیل کرکے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان تعینات کردیا گیا۔ ثناء ارشد کو سیکشن آفیسر اسٹاف کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں مقرر کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کو تبدیل کرکے مزید احکامات کیلئے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ محمد شفیق کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی عادل عمر کو تبدیل کرکے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ اورنگ زیب گورایہ کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کردیا گیا۔

ضیاء اللہ کو پی ای آر اے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کردیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز کو تبدیل کرکے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا، جبکہ محمد نعمان مجید کو پی ای آر اے فیصل آباد سٹی سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر علی پور ذیشان شریف کو تبدیل کرکے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ علی سمیر کو اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر علی پور تعینات کردیا گیا۔ ام حبیبہ قریشی کو پی ای آر اے لیہ سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ ان کی 90 روزہ چھٹی بھی منظور کرلی گئی۔ ظفر احمد کو سیکشن آفیسر ایڈمن تھری کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی محمد اکمل کو تبدیل کرکے سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ حمزہ ندیم کو پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لاہور سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود گل کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ امت السلام کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ احمد اقبال کو سیکشن آفیسر کابینہ تھری کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کردیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے