فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، مصطفیٰ آباد میں مردہ جانور کے گوشت کی ترسیل ناکام

مصطفیٰ آباد (پنجاب پوسٹ) مردہ جانور کا گوشت انسانی خوراک کے طور پر سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لوڈر رکشہ پکڑ لیا

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مصطفیٰ آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران لوڈر رکشے سے تقریباً 150 کلوگرام مردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا موقع پر موجود ویٹرنری آفیسر نے معائنے کے بعد جانور کو ذبح سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد برآمد شدہ گوشت کو انسانی استعمال کے لیے ناقابلِ استعمال قرار دیتے ہوئے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا کارروائی کے دوران مردہ جانور کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا جبکہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مضرِ صحت اور غیر معیاری گوشت کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مردہ جانوروں کا گوشت انسانی خوراک کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ مضرِ صحت گوشت کی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کو محفوظ، صحت بخش اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے