منشیات کے خلاف جنگ اب فیکٹریوں اور پرائیویٹ دفاتر تک پہنچ گئی


لاہور (پنجاب پسٹ)منشیات کے خلاف جنگ اب فیکٹریوں اور پرائیویٹ دفاتر تک پہنچ گئی۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے نجی ہوٹل کے سٹاف کے لیے خصوصی آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ کنسلٹنٹ سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے سال میں کم از کم 3 سیشن اور میڈیکل ٹیسٹ لازمی ہونے چاہئیں۔

منشیات کے خلاف پرائیویٹ اداروں میں ورک پلیس آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے نجی ہوٹل لاہور میں سٹاف کے لیے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے سٹاف کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نشہ سے بچاؤ کی مہارتیں سکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں کام کی زیادتی اور غلط صحبت کی وجہ سے ملازمین منشیات کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ملازمین میں نسوار، سگریٹ اور چرس کا استعمال عام ہے۔ سید ذوالفقار حسین نے تجویز دی کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں میں منشیات روکنے کے لیے پالیسی آویزاں کی جائے اور ملازمین کے ہیلتھ پروفائل اور میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن اداروں میں ملازمین منشیات کے عادی ہو جاتے ہیں وہاں ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ تقریب میں کلسٹر منیجر اعجاز علی، سی او نوریز لاشاری، وائس چیئرمین سید محسن اور عدیل راشد نے بھی شرکت کی۔ کلسٹر منیجر اعجاز علی نے کہا کہ وہ اپنے ادارے میں منشیات کے خلاف پریونیشن کے بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید تربیتی پروگرام کروائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے