غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن، پراپرٹی دفاتر سیل

لاہور ( پنجاب پوسٹ)  راوی شہر میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے پراپرٹی دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

شعبہ ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرز  نے کارروائی کی، جس کے دوران روڈا ٹیم  نے چوہنگ ملتان روڈ پر واقع میڈوز سٹی کے دفاتر کو سربمہر کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم میں جائیداد کی خرید و فروخت پر فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بغیر این او سی کام کرنے والی کالونیز کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے