پنجاب پولیس کے کرپٹ ڈی ایس پیز کی شامت آ گئی۔30 روز میں20 کہ کرپشن پر سزائیں 3 کہ نوکریوں سے نکالا گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص سپروژن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 20 ڈی ایس پیز کو مختلف الزامات پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کرپشن میں ملوث پائے جانے والے 3 ڈی ایس پیز کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز کو انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔

اسی طرح ناقص سپروژن کے مرتکب 13 ڈی ایس پیز کو دیگر مختلف محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کی الیکٹرک سکوٹی سیکم، لاہوری لڑکیوں کو ٹریفک پولیس نے بڑی خوشخبری سنا دی

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا ہے کہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری اور میرٹ کے مطابق انجام دیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس افسران عوام کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اختیارات کا ناجائز استعمال یا فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے