پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ، شہریوں کی نیندیں حرام، لیسکو کے ڈسٹریبیوشن نظام میں بڑی خامیاں سامنے آگئیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی اور حبس میں بدترین لوڈشیڈنگ نے صارفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جبکہ شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے سے لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی خامیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔

رات بھر جبری لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں کے باعث صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ گنجان آباد اور دیہی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسفارمرز کی خرابی اور دیگر تکنیکی مسائل کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔

صارفین کو ایک جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جبکہ دوسری جانب تکنیکی خرابیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے باعث بجلی کی طلب نسبتاً کم رہنے کے سبب لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، تاہم شام ہوتے ہی بجلی کی طلب بڑھنے سے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر دباؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شام کے اوقات میں لیسکو کا اوسط شارٹ فال 800 سے 1000 میگاواٹ تک رہا، جبکہ رات کے اوقات میں لیسکو کی بجلی کی طلب 5000 سے 5200 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھنے پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس میں طویل دورانیے کی بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے