پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پھول نگر میں کارروائی، چار من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، سپلائی کہاں ہونا تھا؟

پھول نگر(پنجاب پوسٹ)بائی پاس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے موٹر وے پولیس کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانور کا گوشت انسانی خوراک کے طور پر استعمال کے لیے منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران چار من سے زائد وزن کا مردہ جانور برآمد کرکے تلف کر دیا گیا جبکہ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم پتوکی نے پھول نگر کے قریب مشتبہ گاڑی کو روک کر چیک کیا، جس میں مردہ جانور منتقل کیا جا رہا تھا۔ موقع پر موجود ویٹرنری آفیسر نے جانور کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ جانور ذبح کیے جانے سے قبل ہی مر چکا تھا، جس کے باعث اس کا گوشت انسانی استعمال کے لیے مکمل طور پر ناقابلِ استعمال اور مضرِ صحت قرار دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق برآمد ہونے والے مردہ جانور کا وزن چار من سے زائد تھا، جسے قانونی کارروائی کے بعد موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ مردہ جانور کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت انسانی خوراک کے طور پر استعمال کرنے یا اس کی ترسیل کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو مضرِ صحت گوشت سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے