وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 اضلاع میں 6500 ایکڑ گرین ایریاز کو بہتر بنانے کی تیاریاں

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے 20 اضلاع میں 6500 ایکڑ گرین ایریاز کو بہتر بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ ہارٹیکلچر اور بیوٹیفیکیشن کے لیے روایتی طریقوں کی جگہ جدید مشینی نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ایجنسیز کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل اور ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے اجلاس کو ہارٹیکلچر ایجنسیز کے امور اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ 20 ہارٹیکلچر ایجنسیز کے پاس مجموعی طور پر 6500 ایکڑ گرین ایریا موجود ہے، جس کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسریوں کے معیار میں بہتری بھی ازحد ضروری ہے۔

بلال یاسین نے کہا کہ ہارٹیکلچر ایجنسیز کے پاس ریونیو بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، اس لیے ریونیو وصولی کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکس میپنگ اور مشینری ٹریکنگ کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوڈ سٹریٹس اور دیگر تفریحی مقامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ ہارٹیکلچر اور بیوٹیفیکیشن کے شعبے میں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کام کے معیار اور رفتار میں بہتری لائی جائے گی۔

اجلاس میں ہارٹیکلچر ایجنسیز کی کارکردگی، گرین ایریاز کی دیکھ بھال، نرسریوں کے معیار، ریونیو میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے