پنجاب میں سبزی منڈیوں میں نئی اصلاحات ، کاشتکار کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،پھڑیوں اور آڑتیوں کا مستقبل کیا ہوگا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) کی جانب سے صوبے بھر کی زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مارکیٹنگ نظام میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اصلاحاتی اقدامات کا مقصد زرعی منڈیوں میں سہولیات کی بہتری، شفافیت، بہتر گورننس اور کاشتکاروں، تاجروں و صارفین کے لیے جدید نظام کی فراہمی ہے۔

کاہنہ، کاچھا منڈی فیز ون میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے اہل امیدواروں کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2026 کو ہوگی۔ پامرا کی جانب سے کاہنہ کاچھا، ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبوں کا بھی آغاز کیا گیا ہے، جس سے زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور کاروباری سرگرمیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور کی بادامی باغ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ میں خوبصورتی اور ترقیاتی پروگرام بھی جاری ہے۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پھڑی شیڈ کی تعمیر جاری ہے، جس میں تقریباً 400 پھڑیوں کی گنجائش ہوگی۔ یہ جدید پھڑی شیڈ "سہولت رینٹل ماڈل” کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جس سے منڈی میں کاروبار کرنے والوں کو بہتر اور منظم سہولیات میسر آئیں گی۔

دوسری جانب پاکپتن اور ساہیوال کی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس میں ترقیاتی کام اور نیلامی شیڈز کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ پامرا مارکیٹ کمیٹیوں کی جانب سے EFOES لیول-3 حاصل کرنا بھی اصلاحاتی عمل میں اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جدید زرعی مارکیٹنگ نظام کے ذریعے کاشتکاروں، تاجروں اور صارفین کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم ہوں گی، جبکہ منڈیوں میں گورننس اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے