دیپالپور(پنجاب پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور نوید نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 560 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مقبول کے قبضے سے 560 گرام چرس جبکہ ملزم شریف سے 20 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
دوسری جانب سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم علی رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جو چوری کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔










