رینالہ خورد(پنجاب پوسٹ) رینالہ خورد سرکل پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 ہزار 300 گرام چرس اور 19 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم عرف رانجھا کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ اسی پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم مقصود عرف طوطا کو 19 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈی آئی جی کی کھلی کچہری ، شہریوں کی کن شکایات پر فوری انصاف کیا گیا؟
شیرگڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغفور کے قبضے سے 2 کلو چرس جبکہ ملزم مدثر سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔
دوسری جانب سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم بابر شاہین عرف بابری کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔











