ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) قوانین کی خلاف ورزی پر 155 فوڈ پوائنٹس کو 12 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد جرمانے۔ مختلف اشیائے خورونوش کے 40 سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری تجزیے کیلئے بھجوا دیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران 1,250 لٹر ناقص دودھ، 300 لٹر بیورجز اور 80 کلو کھویا تلف۔250 کلو سے زائد ناقص اور ایکسپائر اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران شہر میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی،متعدد فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑے بھی پائے گئے،یونٹس میں کھلے اور ناقص اجزاء سے خوراک تیار کیے جانے کا انکشاف۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ملاوٹ سے پاک پنجاب ویژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کا ہر حربہ ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنائیں گے،










