3 موٹر سائیکلوں میں تصادم 4 افراد زخمی ، ریسکیو 1122

شیخوپورہ(پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ روڈ انڈر پاس میں تین موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ عظیم، 23 سالہ امیر حمزہ، 23 سالہ محمد اشفاق اور 32 سالہ علی حسن شامل ہیں۔

حادثے کی مزید وجوہات کے بارے میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے