سرگودھا نواز شریف انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی، افتتاح سے قبل ہی واش روم کی ٹوٹیاں چوری، مالیت کتنی تھی؟

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) سرگودھا میں زیرِ تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی افتتاح سے قبل ہی چوری کی واردات کا شکار ہوگیا، جہاں نامعلوم چور ہسپتال کے واش رومز سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی ٹوٹیاں اکھاڑ کر لے گئے۔ واردات نے نئی تعمیر ہونے والی علاج گاہ کی سکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں قائم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ نامعلوم چور ہسپتال کے واش رومز میں نصب 19 عدد ٹوٹیاں اکھاڑ کر فرار ہوگئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسے افتتاح کے لیے تیار کیا جا رہا تھا، تاہم افتتاح سے قبل ہی چوری کی واردات نے انتظامیہ کو نئی پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ ہسپتال جیسے حساس اور اہم سرکاری منصوبے میں چوری کی واردات کے بعد وہاں تعینات سکیورٹی عملے اور نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے چوری کی واردات سے متعلق اقدامات کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ہسپتال کے احاطے میں سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات میں کہاں غفلت ہوئی۔ 19 ٹوٹیوں کی چوری نے افتتاح سے پہلے ہی نئے کارڈیالوجی ہسپتال کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے