لاہور (پنجاب پوسٹ) نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے، جبکہ معاملے کی ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کے ایک افسر کریں گے، ٹیم نئے سامنے آنے والے ڈیجیٹل شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہراسانی کیس، کیا ثاقب چدھڑ کو مقدمے سے بری کردیا گیا ہے؟
این سی سی آئی اے کے مطابق خصوصی ٹیم ایک ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ ڈی جی این سی سی آئی اے کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی فرد کو گنہگار یا بے گناہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا، حتمی فیصلہ تحقیقات اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔










