پنجاب میں سموگ، حکومتی دعوے سیف سٹی کیمروں نے بے نقاب کر دئیے، شہر لاہور میں ایک روز میں 300 خلاف ورزیاں

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سیف سٹی کیمروں اور جدید ڈرونز کے ذریعے سموگ پھیلانے والی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ مزید بڑھا دی گئی۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی کی 300 سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جبکہ دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ای چالان بھی جاری کیے گئے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق بغیر ترپال تعمیراتی سامان، ریت، مٹی اور دیگر گردوغبار پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے کے واقعات کی نشاندہی بھی جدید ڈرونز اور کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے خلاف ورزیوں کی معلومات متعلقہ اداروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات جاری ہیں، شہری بھی سموگ پھیلانے والی سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے