فیصل آباد بچوں کی چوری ، اغواء اور بازاروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات، عام شہریوں کے 5000 کیمرے پولیس کی مدد کیسے کریں گے؟

فیصل آباد(پنجاب پوسٹ)میں بچوں کی گمشدگی، اغوا اور ہراسانی جیسے سنگین واقعات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس نے نگرانی کا نظام مزید مؤثر اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر بھر میں نصب نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو پولیس کے مرکزی مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کریانہ اسٹورز، پیٹرول پمپس، کباڑ خانوں اور دیگر کاروباری مراکز پر موجود ہزاروں نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو پولیس کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم سے منسلک کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ ضرورت کے مطابق نئے کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار نجی سی سی ٹی وی کیمرے پولیس کے مانیٹرنگ نظام سے منسلک کیے جا چکے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی مؤثر نگرانی، مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ملزمان تک پہنچنے میں مدد حاصل کرنا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کیمروں کو مرکزی نگرانی کے نظام سے منسلک کرنے سے بچوں کی گمشدگی یا اغوا سمیت دیگر جرائم کے واقعات میں شواہد کے حصول اور تحقیقات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے بھی فیصل آباد پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بچوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق رواں سال کے اختتام تک فیصل آباد کے تمام علاقوں میں کیمروں کی تنصیب اور انہیں مرکزی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ نظام سے منسلک کرنے کا عمل مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے