لاہور (پنجاب پوسٹ) بھتہ خور ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، سندر کے علاقے میں فیکٹری مالک سے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے رہائشی احسن اکرم کی فیض پور انٹرچینج کے قریب فیکٹری ہے، جہاں انہیں نامعلوم بھتہ خوروں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔
پولیس کے مطابق 19 اگست کو فیکٹری مالک کو دھمکی آمیز میسج بھیجا گیا، جس میں 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی، جس کے باعث متاثرہ شخص خوفزدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راوی حمیرا شاہ کا ڈرائیور رنگے ہاتھوں گرفتار
احسن اکرم نے مبینہ طور پر خوف کے باعث 2 لاکھ روپے جاز کیش کے ذریعے بھتہ خوروں کو بھجوا دیے۔
متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ سندر پولیس نے 14 روز بعد بھتہ خوری کی متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔












