لاہور (پنجاب پوسٹ) اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راوی حمیرا شاہ کے ڈرائیور کو مبینہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیور اکبر علی نے شہری کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر رشوت وصول کی، جبکہ مزید رقم کے حصول کے لیے شہری کو اے سی راوی کے دفتر بلایا۔
شہری نے معاملے کی اطلاع اینٹی کرپشن حکام کو دی اور ٹیم کے ہمراہ اے سی راوی کے دفتر پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور خطرناک اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے شہید
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اکبر علی کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم سے موقع پر رشوت کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ اے سی راوی حمیرا شاہ کے مطابق کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا گیا ہے۔












