چھانگا مانگا (پنجاب پوسٹ) چک نمبر 15 کے قریب مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے محمد رضوان گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقصود احمد اور ایک نامعلوم ملزم نے محمد رضوان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم، اگلے تین سال تک مفت رجسٹریشن ہوگی
واقعے کے بعد پولیس نے مقصود احمد اور نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ قتل، اقدامِ قتل اور مشترکہ نیت کی دفعات 302، 324 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزمان مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے حاصل شواہد اور تفتیش کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔












