بہاولنگر:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بہاولنگر شہر میں کریک ڈاؤن

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بہاولنگر شہر میں کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ذخیرہ کیا گیا 5 من مضرِ صحت اور ناقابلِ شناخت گوشت تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر محلہ امیر کوٹ میں کاشف نامی شخص کے گھر چھاپہ مارا، جہاں 5 من گوشت ذخیرہ کیا گیا تھا۔ متعلقہ ڈاکٹر نے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد اسے مضرِ صحت اور ناقابلِ شناخت قرار دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضرِ صحت گوشت ویسٹ پوائنٹ پر تلف کردیا، جبکہ ملزم کاشف کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور محفوظ خوراک کی فراہمی تک کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے