لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے بھیرہ میں ناکہ لگا کر گوشت سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑ لیا جبکہ 450 کلو ناقض اور غیر معیاری گوشت کو ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد تلف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:جڑواں شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع،الرٹ جاری
مزید کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا جبکہ لوڈر رکشہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ گوشت کا کسی قسم کا ریکارڈ اور مذبع خانہ کی اسٹامپ بھی موجود نہ تھی۔












