جیب خالی ہے؟ پنجاب حکومت کا ملازمین کی جیبیں گرم کرنے کا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ ) پنجاب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے پنشنرز کو بھی اسی روز پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔یہ فیصلہ یکم مئی سے لے کر 3 مئی تک تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے اکاؤنٹس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے