ساہیوال :سی سی ڈی نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) یوسفوالہ پرانا پھاٹک کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چار مسلح ڈاکوؤں نے نبیل نامی نوجوان سے موٹرسائیکل چھینی تھی۔ سی سی ڈی پولیس اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں موجود تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت ساجد نول اور عرفان اوڈھ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود میں ایک گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث تھے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔ دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی سی ڈی پولیس نے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے