لاہور (پنجاب پوسٹ) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری اور موبائل سنیچنگ میں ملوث 3 رکنی گروپ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان رات گئے گن پوائنٹ پر رابری اور موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز مناواں کے علاقے میں موبائل سنیچنگ کی واردات کی تھی۔ گرفتار ملزمان میں سجاول، یاسر اور سبحان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز اور 2 غیر قانونی پستول برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی منزہ کرامت کے مطابق لاہور میں سٹریٹ کرائم کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔











