لاہور(پنجاب پوسٹ) پولیس افسران اور اہلکاروں کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کے مطابق پولیس لائنز ہسپتال میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، جبکہ پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مفت چیک اپ اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 50 ہزار سے زائد پولیس افسران، جوانوں اور ان کے اہلخانہ نے پولیس لائنز ہسپتال سے چیک اپ اور علاج معالجے کی سہولیات حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:جڑواں شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع،الرٹ جاری
ایس پی ہیڈکوارٹرز کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کے لیے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹری اور الٹراساؤنڈ سمیت مختلف طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ آٹھ ماہ کے دوران 5,691 مریضوں کا ایمرجنسی وارڈ میں علاج کیا گیا، جبکہ تقریباً 23 ہزار مریضوں کا او پی ڈی میں چیک اپ اور علاج معالجہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گائنی شعبے میں 1,378 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا، جبکہ 1,217 مریضوں نے ڈینٹل او پی ڈی سے استفادہ کیا۔ اسی عرصے کے دوران 6,871 مریضوں کے لیب ٹیسٹ اور 874 مریضوں کے الٹراساؤنڈ کیے گئے۔
ایس پی محمد خالد سعید کے مطابق پولیس لائنز ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کلینک کے ذریعے بھی پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آٹھ ماہ کے دوران 2,145 مریضوں کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کی گئی، جبکہ 314 مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے اور 190 مریضوں کو ایچ بی وی اور ایچ سی وی کی ادویات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے حوالے سے 951 مریضوں کو ویکسین/ڈوز بھی لگائی گئی۔
ایس پی ہیڈکوارٹرز کا کہنا تھا کہ پولیس افسران، اہلکار اور ان کے اہلخانہ پولیس لائنز ہسپتال میں ڈاکٹرز سے مفت طبی معائنہ اور علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ گائنی شعبے میں نارمل ڈلیوری کی سہولت روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہے، جبکہ سی سیکشن کی سہولت ہر جمعہ کو فراہم کی جاتی ہے۔
محمد خالد سعید نے کہا کہ پولیس لائنز ہسپتال میں پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ پولیس افسران اور جوانوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ **جسمانی طور پر فٹ پولیس افسران اور جوان ہی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے














