لاہور (پنجاب پوسٹ) حادثات کی روک تھام کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے جب کہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر لائسنس والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ بغیر ترپال مٹی و ریت والی 108 ٹرالیاں پکڑی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کتنی ہوگئی ہے؟ اب لائسنس کیسے جاری ہونگے؟
اس کے علاوہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 210 بڑی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ بغیر لائسنس ہیوی مشینری چلانے پر 16 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں














