بہاولپور ریاست کو دوبارہ صوبہ بنایا جائے، امیر بہاولپور کے فرزند نے سیاستدانوں کو 14 برس پرانا وعدہ یاد دلا دیا

بہاولپور (پنجاب پوسٹ) امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے بیٹے پرنس بہاول عباسی نے سیاسی قیادت کو خط تحریر کیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق 9 مئی 2012 کو پنجاب اسمبلی نے بہاولپور کو دوبارہ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے ساتھ ایک الگ جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد بھی شامل تھی۔

خط کے متن کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن نے پیش کی، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے اس کی توثیق کی تھی۔

خط میں پرنس بہاول عباسی نے کہا گزارش ہے کہ اس قرارداد پر دوبارہ غور کریں، بہاولپور صوبے کی بحالی کو بغیر کسی تاخیر کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایجنڈے پر رکھیں۔

خط کے متن کے مطابق صدرآصف زرداری، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام تحریر خط چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم الرحمان کو بھی بھیجا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے