بھائی میرا حصہ نہیں دے رہے، 90 سالہ خاتون اپنا حق لینے کھلی کچہری پہنچ گئی، ڈی آئی جی آپریشن نے کیا کہا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) 90 سالہ بزرگ خاتون اپنا وراثتی حق حاصل کرنے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری پہنچ گئیں۔ خاتون نے اپنے وراثتی حق سے محروم رکھے جانے کی شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کی۔

فیصل کامران نے ایس ایچ او باٹا پور کو خاتون کو قانونی معاونت فراہم کرنے اور شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل ترجیح ہے۔

کھلی کچہری میں جائیداد، کرایہ داری، فراڈ، تشدد اور دیگر معاملات سے متعلق متعدد شکایات بھی پیش کی گئیں۔ 56 لاکھ روپے کے ٹھیکے میں مبینہ فراڈ کی شکایت پر ایس ڈی پی او چوہنگ کو تصدیق کے بعد کارروائی کا حکم دیا گیا۔

ایک خاتون نے بھائیوں پر جائیداد سے محروم رکھنے اور تشدد کا الزام عائد کیا، جس پر ایس ایچ او سندر کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سود خور کی دھمکیوں اور رقم خرد برد کی شکایت پر بھی متعلقہ ایس ایچ اوز کو قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کھلی کچہری میں ہر شہری کی شکایت کو توجہ سے سنا جا رہا ہے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانون کے مطابق ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے