لاہور، میٹرو میں ہاتھوں کی صفائی، ایک سفر میں 6 جیبوں کا صفایا، چالاک جیب کترا پولیس کے ہاتھ کیسے آیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میٹرو بس میں مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سفیان کو کینال میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ 6 موبائل فون برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ ملزم چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے