لاہور، بڑے گھر بڑی حویلیاں،شہری علاقوں میں حویلیوں میں بھینسیں، ایل ڈی اے حرکت میں آگیا، بڑی پابندی عائد کردی

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت اور چیف آفیسر کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم او آر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں کنال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کا مقصد سڑکوں، فٹ پاتھوں اور شہری راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔

تجاوزات کے خلاف کارروائی مغلپورہ، نبی پورہ، مسکین پورہ، جہانگیر روڈ، فتح گڑھ اور ہربنس پورہ انٹرچینج سمیت مختلف علاقوں میں کی گئی۔ واپڈا ٹاؤن اور پی آئی اے روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر ملک قاسم نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔

ایم او آر جواد الحسن گوندل کے مطابق شہری آبادی میں مویشی رکھنے والی حویلیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور انہیں سیل کر دیا گیا۔ حویلیوں میں موجود جانوروں کا شہر سے باہر انخلاء بھی یقینی بنایا گیا۔

جواد الحسن گوندل کا کہنا ہے کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق مغلپورہ سے ہربنس پورہ انٹرچینج تک مین کنال روڈ کو تجاوزات سے مکمل طور پر کلیئر کروا دیا گیا ہے، جبکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے