ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں پولیس اہلکار کی وفات، وزیر صحت نے خصوصی ہدایات جاری کردیں، کیا انتظامات لازمی ہونگے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کو انفیکشن فری بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے سات خصوصی ریفریجریٹڈ گاڑیاں خرید لی ہیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مطابق خصوصی گاڑیاں ہسپتالوں سے پیدا ہونے والے متعدی طبی فضلے کی محفوظ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ترسیل کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

گاڑیوں کے اندرونی حصے میں خصوصی اور آسانی سے دھلنے والے میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے، جسے ہر بار طبی فضلہ اتارنے کے بعد مکمل طور پر جراثیم کُش کیا جا سکے گا۔حکام کے مطابق خصوصی گاڑیوں کا بیڑا خطرناک طبی فضلے اور بیماری پھیلانے والے جراثیم کو محفوظ طریقے سے انسینیریٹرز اور مائیکروویو شریڈنگ کی سہولیات تک پہنچانے کو یقینی بنائے گا، جس سے بیماریوں کے پھیلاؤ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو انفیکشن فری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ طبی فضلے کی محفوظ ترسیل اور تلفی کا مؤثر نظام مریضوں، طبی عملے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ جدید سہولیات سے لیس خصوصی گاڑیوں کی فراہمی پنجاب کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے