ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات، لاہور پولیس بھی سرگرم ہوگئی، پولیس لائنز میں کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس لائنز میں فائر سیفٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنا دیے گئے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کی زیر نگرانی پولیس لائنز کے تمام مدات، دفاتر اور اہم مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کر دیے گئے۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی سلنڈرز کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جبکہ تمام متعلقہ دفاتر اور مدات کے سٹاف کو سلنڈرز کے استعمال کی عملی مشقیں بھی کروائی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی آفس، ڈی ایس پیز کے دفاتر، انسپکٹر لائن، لائن افسر، لیڈیز ہاسٹل، ڈے کیئر سنٹر، پولیس لائن ہسپتال، وردی گودام، متفرق سٹور، اینٹی رائٹ سٹور اور جنرل کوت سمیت مختلف مقامات پر فائر سیفٹی سلنڈرز نصب کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سیلون، دھوبی گھاٹ، ریکریئشن ہال، جم، میس ہال، ایم ٹی سیکشن، مسجد اور مین گیٹس سمیت دیگر اہم مقامات کو بھی فائر سیفٹی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔
ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے فورس کو ہر لمحہ الرٹ رہنا چاہیے۔ ابتدائی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے