مرکزی مسلم لیگ، دھرنے میں شرکت، جماعت اسلامی کی 3 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

لاہور( پنجاب پوسٹ)مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کے لئے اقتدار میں آنے والے نااہل حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، پٹرول مہنگا، بجلی کی لوڈشیڈنگ،ٹیکسوں پر ٹیکس،حکومت نے غریب آدمی کا جینا دو بھر کر رکھا ہے،جماعت اسلامی کی 3 ستمبر کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڈ لاہور پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،زبیر جنجوعہ، قیصر شریف و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام پر اتنے ٹیکس لگا دیئے ہیں کہ صابن کی ٹکیاں لینے پر بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے،کسان،مزدورہر بندہ حکومت کو ٹیکس دے رہا ہے،بجلی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌روزانہ اضافہ کیا جا رہا ہے، ایسے میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا قوم کی بیداری کا فیصلہ انتہائی درست ہے۔

پاکستان کی عوام کو ان کا حق دلوانے کے لئے مرکزی مسلم لیگ جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہے،ہم 3 ستمبر کی ہڑتال کی کال کی بھی حمایت کرتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کا منشور خدمت کی سیاست ہے پاکستانی قوم کے حقوق کے لئے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر اپنی جیبیں‌تو بھریں لیکن عوام کے لئے کچھ نہ کیا، 2008 میں پاکستان کے قرضے چھ ہزار ارب تھے آج اس ملک کے قرضے 90 ہزار ارب سے زیادہ ہو چکے ہیں، جو قرضے لئے وہ کہاں‌خرچ ہوئے، کتنے سکول ، ہاسپٹل بنے، کتنی سڑکیں بنیں؟قرضوں پر سود بھی دیا جا رہا،سودی معیشت کی وجہ سے برکتیں ختم ہو رہی ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرولیم لیوی سمیت دیگر ٹیکسز ختم کئے جائیں۔

پٹرول کی قیمتیں جنگ سے پرانی سطح پر لائی جائیں، بجلی کے نرخ بھی کم کئے جائیں، بےجا ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے،مرکزی مسلم لیگ عوام کا مقدمہ لڑنے کو تیار ہے.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے