پنجاب کی 82 شاہراہوں کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت، صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ اچانک متحرک کیوں ہوگئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز اور دیگر افسران کی شرکت، ایس ایز اور ایکسینز نے بھی آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں نارتھ، سنٹر اور ساؤتھ پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعمیر شدہ شاہراہوں پر سائن بورڈز، لین مارکنگ اور بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ سٹی ایریاز کے ساتھ دیہی علاقوں کی شاہراہوں کو بھی خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے 7 ستمبر تک مزید 82 شاہراہیں مکمل کرنے کا ہدف فیلڈ فارمیشن کو دے دیا۔ انہوں نے چیف انجینئر ساؤتھ کو 26، نارتھ کو 33 جبکہ سنٹر کو 23 شاہراہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے فیلڈ فارمیشن کی خالی آسامیوں پر افسران کی فوری تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 2024 سے اب تک تعمیر ہونے والی شاہراہوں کے شولڈرز کو چیک کیا جائے اور خراب شولڈرز کی آئندہ دس روز میں مرمت مکمل کی جائے۔

صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں روزانہ شاہراہوں کا وزٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی منصوبوں کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ پوسٹ مون سون بھی شاہراہوں کی مرمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور خوبصورتی کا عمل جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے