جنرل ہسپتال آتشزدگی، حاملہ خواتین نے دوڑ کر اپنی جان بچائی، آگ لگنے کے باوجود کئی گھنٹے تک اسپتال انتظامیہ کو لاعلم رکھے جانے کا انکشاف

لاہور (پنجاب پوسٹ) جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جہاں حاملہ خواتین، مریضوں اور نومولود بچوں کی موجودگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ کے باعث وارڈ میں دھواں بھر گیا جبکہ حاملہ خواتین سمیت متعدد افراد کو اپنی جان بچانے کے لیے فوری طور پر باہر نکلنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق گائنی وارڈ کی چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ واقعے کے بعد تقریباً 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا، جبکہ فائر ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باوجود کئی گھنٹے تک اسپتال انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جبکہ مبینہ طور پر فائر بریگیڈ کو بھی بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔ بروقت اطلاع نہ ملنے کی صورت میں بڑے سانحے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ کے باعث دھویں سے ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، جسے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے واقعے نے اسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے