یہ پنجاب ہے، وزیر اعلیٰ جو حکم دیتی ہیں عملدرآمد ہوتا ہے، عظمیٰ بخاری کا جنرل ہسپتال آگ پر ردعمل، راولپنڈی میں برساتی پانی 24 گھنٹوں میں نکالنے کا دعویٰ

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج صبح جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، تاہم ہسپتال کے عملے نے چند ہی منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی مریض، لواحقین یا طبی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر الرٹ اور حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ جنرل ہسپتال میں آگ پر بروقت قابو پانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد نظر آ رہا ہے۔

راولپنڈی میں بارش کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ریسکیو، واسا، پیرا فورس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش تھمنے کے فوراً بعد پانی کی نکاسی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ راولپنڈی میں واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کے پاس ضروری وسائل موجود ہیں، جبکہ اگلے چند گھنٹوں میں شہر سے جمع پانی کلیئر کر دیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے