سرگودھا ، کن جائیدادوں کو گرین سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے، شہری کب تک سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں؟

سرگودھا(پنجاب پوسٹ) شہریوں کو اراضی کی ملکیت کا محفوظ، قانونی اور مستند ثبوت فراہم کرنے کے لیے ضلع سرگودھا میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلے میں 7 خصوصی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ خصوصی کیمپس پر شہریوں کو محدود مدت کے لیے ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ملکیتی معاملات میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور شہری اپنے حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے مطابق ضلع کونسل ہال سمیت تحصیل سطح پر خصوصی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہری 13 ستمبر تک گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ کیمپس بھلوال، ساہیوال، بھیرہ، سلانوالی، کوٹ مومن اور شاہ پور میں بھی قائم کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ شہریوں کو ان کی اراضی کی ملکیت کا محفوظ اور قانونی ثبوت فراہم کرے گا۔ بالخصوص مشترکہ کھاتے میں اپنی زمین پر ملکیتی خودمختاری یقینی بنانے میں یہ سرٹیفکیٹ معاون ثابت ہوگا، جبکہ مستقبل میں جائیداد سے متعلق ممکنہ قانونی تنازعات کے ین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی فیس 950 روپے مقرر کی گئی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں محدود مدت کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کر رہی ہیں، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 ستمبر تک اپنے متعلقہ خصوصی کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے درخواستیں جمع کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی کا بنیادی مقصد ملکیتی معاملات میں شفافیت، شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور مستقبل کے قانونی تنازعات میں کمی لانا ہے۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجراء 28 اور 29 ستمبر کو کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے