بہاولنگر: پولیس اہلکار اچھے بچے بن جائیں، فرائض میں غفلت اور شہریوں سے بدتمیزی برداشت نہیں ہوگی، ڈی پی او نے سب کی کلاس لے لی

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او محمد عمران کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے خلاف پولیس کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او محمد عمران نے ضلع کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور سیکیورٹی امور سے متعلق افسران کو سخت احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او نے سٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں منشیات کے بڑے سپلائرز کے خلاف بلاامتیاز گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ڈی پی او محمد عمران نے نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی پی او نے تمام افسران کو تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

انہوں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے رات کے اوقات میں مؤثر گشت اور ناکہ بندی مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، سستی یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران اور اہلکار شہریوں کے ساتھ اچھے رویے کو یقینی بنائیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے انجام دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے