چونیاں، خراب میٹر تبدیل کروانے کے تین ہزار مانگنے پر شہری کا لیسکو ملازم پر تشدد

چونیاں(پنجاب پوسٹ) چونیاں سب ڈویژن میں لیسکو اہلکاروں کی مبینہ بدمعاشی کا واقعہ سامنے آگیا، گاؤں دھوپ سڑی کے رہائشی اور ستھرا پنجاب کے ورکر ناظم مسیح کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شہری پر مبینہ تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

متاثرہ ناظم مسیح نے الزام عائد کیا ہے کہ خراب میٹر تبدیل کرنے کے لیے لیسکو ملازم نے مبینہ طور پر تین ہزار روپے لیے، تاہم بعد ازاں مزید رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔ ناظم مسیح کے مطابق مزید رقم دینے سے انکار اور تکرار پر لیسکو اہلکاروں نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ ستھرا پنجاب کا ورکر ہے اور اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ناظم مسیح نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب واقعے میں عائد الزامات پر لیسکو حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے