شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شیخوپورہ میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں کے مطابق شام کے اوقات اور رات گئے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، آپ کے علاقے میں بجلی بار بار کیوں جارہی ہے؟
لوڈ مینجمنٹ کے نام پر مبینہ جبری لوڈشیڈنگ سے بچے، بوڑھے اور دیگر شہری شدید گرمی اور حبس میں پریشان ہیں، جبکہ رات کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کی نیندیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور لیسکو حکام سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لینے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔














