ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے پنجاب پولیس کے 11 سب انسپکٹر، 14 اے ایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبل کیوں معطل کئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کرپشن میں ملوث افسران و ملازمان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 37 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

معطل ہونے والوں میں 11 سب انسپکٹرز، 14 اے ایس آئیز، 6 ہیڈ کانسٹیبلز اور 6 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تمام افسران و ملازمان مختلف تھانہ جات میں تعینات تھے۔


ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ معطل افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا مؤثر میکانزم موجود ہے اور کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سید ذیشان رضا نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے