قانون کے رکھوالوں کی رکھوالی کون کرے گا؟ سرائے مغل میں پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) سرائے مغل کے نواحی علاقہ بلوکی میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار کو لوٹ لیا۔ وردی میں ملبوس پولیس اہلکارچ سے گاؤں ٹیلاں جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر فائرنگ کرکے روک لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور ضروری کاغذات لوٹ کر ہیڈ بلوکی کی جانب فرار ہوگئے۔

سرائے مغل کے نواحی علاقہ بلوکی میں پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہ سکا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار وردی میں پھول نگر سے گاؤں ٹیلاں جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس اہلکار کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی اور اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مسلح ملزمان پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد ڈاکو ہیڈ بلوکی کی جانب فرار ہوئے۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے