ستھرا پنجاب دکانوں اور گھروں کے سامنے کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کیا کارروائیاں کر رہا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ اسکواڈ فیلڈ میں متحرک، شہر کی شاہراؤں اور کمرشل مارکیٹس میں صفائی سے متعلق آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مطابق صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کا لاہور کے تمام ٹاؤنز میں دن رات گشت جاری ہے۔

خیابان جناح، رنگ روڈ، فردوس چوک، فرخ آباد، آؤٹ فال روڈ، بند روڈ، سگیاں، شاہدرہ موڑ اور پھول منڈی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی آگاہی ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی جانب سے کمرشل مارکیٹس میں دکانداروں کو دکانوں کے باہر کوڑا نہ پھینکنے اور صفائی برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانوں سے متعلق بھی شہریوں اور دکانداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

چلڈرن ہسپتال، کلمہ چوک، پنڈی اسٹاپ، ماڈل ٹاؤن کچہری، کوٹ لکھپت روڈ اور فیصل ٹاؤن میں بھی اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شہریار عارف خان کے مطابق اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں اور کاروباری طبقے کو صفائی کی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے