لاہور کے دل میں گٹکا تیاری، چار ملزمان گرفتار، کتنی مالیت کا گٹکا قبضے میں لیا گیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) گٹکا بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سول لائنز ڈویژن میں گرینڈ آپریشن، لٹن روڈ اور گجر پورہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا تیار کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اقبال، مدثر، فیضان اور وحید گٹکا تیار کرکے لاہور کی مختلف پان شاپس پر سپلائی کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار گٹکا اور خام مال برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے