لاہور: مال روڈ پر معصوم شہریوں کے موبائل گن پوائنٹ پر چوری کرنے والا گینگ پولیس نے کیسے قابو کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گرفتار ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے اور معصوم شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت طارق اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ایس پی سٹی فرحت عباس نے متحرک موبائل چور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے