سیالکوٹ: چور، ڈکیت، رہزن سیف سٹی کیمروں سے ڈرنے لگے، 48 گھنٹوں میں شہر میں ایک بھی جرم نہیں ہوا، پولیس کا دعویٰ

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر پولیسنگ کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، سیف سٹی کیمروں کی حدود میں مسلسل 48 گھنٹے تک کوئی سنگین جرم رپورٹ نہ ہونے کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔


پولیس کے مطابق 29 اور 30 اگست کو سیالکوٹ میں ڈکیتی، رہزنی، جھپٹا اور موٹر سائیکل چوری کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔


پولیس ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی نگرانی میں آنے والے علاقوں اور اہم شاہراہوں کو سنگین جرائم سے محفوظ رکھا گیا، جبکہ سیالکوٹ پولیس اور پی پی آئی سی تھری کی مربوط حکمتِ عملی کے تحت اہم شاہراہوں اور علاقوں کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فیلڈ پولیسنگ کا بھی مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی زیرِ نگرانی سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔


پولیس کے مطابق گشت اور سیف سٹی مانیٹرنگ کے امتزاج سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ شہر کو جرائم سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس "محفوظ سیالکوٹ، محفوظ عوام” کے عزم پر پوری قوت سے عمل پیرا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے