پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی معاہدہ ، اب وطن عزیز کے معدنی وسائل میں برادر ملک کا کیا کردار ہوگا ، پاکستان ملائیشیا "منرلز ہب” منصوبہ کیا ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان لیومٹ پورٹ پر پاکستان ملائیشیا "منرلز ہب” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ پاکستان ملائیشیا "منرلز ہب” کا قیام کے لیے لیومٹ میری ٹائم ٹرمینل اور پاکستان کول ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس اور لیومٹ میری ٹائم کی جانب سے ڈاکتڑ حاجی مبارک علی بن غلام کی جانب سے یادداشت پر دستخظ کئے گئے۔اس معاہدے کے تحت پاکستان کے معدنی وسائل کو ملائیشیا کی بندرگاہ، لاجسٹکس، پروسیسنگ، کاروبار اور مارکیٹ کی صلاحیتوں سے منسلک کیا جائے۔

معاہدے کے تحت فریقین تجارتی اعتبار سے قابلِ عمل مواقع کی نشاندہی اور ان کے لیے سہولت کاری کرنے میں تعاون کریں گے۔پاکستان کول ایسوسی ایشن متعلقہ معدنیات کے پیداکار، سپلائرز، برآمد کنندگان، صنعت کے شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو فروغ دینے میں معاونت کے لیے پاکستان کی جانب سے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔

پاکستانی معدنیات کو ملائیشیا کے ذریعے ویلیو ایڈڈ اور مارکیٹ کے لیے تیار مصنوعات میں ترقی دینے کے لیے یہ معاہدہ ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگااس معاہدے کے تحت پاکستانی معدنیات اور مصنوعات کو Lumut پورٹ کی قائم کردہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملائیشیا اور عالمی منڈیوں سے جوڑے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے